Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی اور بائیس دیگر رہنماؤں کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور بائیس دیگر رہنماؤں کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کردیئے گئے ہیں ۔

ٹوئٹر نے ہندوستان کی حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سمیت تیئس رہنماؤں کے اکاؤنٹ معطل کردیئے ہیں۔

ٹوئیٹر نے اسی کے ساتھ کانگریس پارٹی کے سات اکاؤنٹ بھی معطل کر دیئے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے ٹوئٹر کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

اُدھر ٹوئٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی اور اس کے رہنماؤں کے اکاؤنٹ قواعد کی خلاف ورزی پر معطل کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ممنوعہ مواد ڈیلیٹ کرنے پر ان کے اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر دیئے جائیں گے ۔
بتایا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی اور اس کے رہنماؤں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی نوسالہ دلت بچی کی تصاویر شئیر کی تھیں جس پر ٹوئٹر نے ان کے اکاؤنٹ معطل کر دیئے ہیں۔
دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوا مورچہ کے صدر اور رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے نئی دہلی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کی سیاست زمین پر نہیں بلکہ ٹوئٹر پر ہوتی ہے اور آج ٹوئٹر نے بھی انہیں باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔

 

ٹیگس