Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • صدر جمہوریہ ہند کا یوم آزادی پر قوم سے خطاب

ہندوستان کے صدر نے پچھترویں یوم آزادی پر قوم سے خطاب میں کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے ۔

ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے سنیچر کی رات ملک کے پچھترویں یوم آزادی کی مناسبت سے قوم سے اپنے نشری خطاب میں کہا کہ کورونا وبا کی شدت میں کمی آئی ہے لیکن اس کا اثر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

انھوں نے ہندوستانی عوام سے اپیل کی کہ خود بھی جلد سے جلد کورونا ویکسیں لگوائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اس سال بھی وبائی بیماری کورونا کی دوسری لہر کے تباہ کن اثرات سے صحت یاب ہونا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی شکلوں اور دیگر غیر متوقع وجوہات کی بنا پر ہمیں دوسری خوفناک لہر کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندوستان کے صدر نے کہا کہ یہ وائرس ایک پوشیدہ اور طاقتور دشمن ہے اور ہم مطمئن ہیں کہ اس وبائی مرض میں جتنی جانیں کھو چکے ہیں اس سے کہیں زیادہ جانیں بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انھوں نے اس کامیابی کو ڈاکٹروں، نرسوں ، ہیلتھ ورکرز اور کورونا کے خلاف جنگ میں مصروف دیگر افراد کی جنگی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔

ٹیگس