Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ڈیزل کی قیمت میں کمی لیکن پیٹرول کی قیمت اضافہ

ہندوستان میں ڈیزل کی قیمت میں دوسرے دن بھی کمی آئی لیکن پیٹرول کی قیمت بڑھی ہوئی سطح پر برقرار رہی ۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ڈیزل جمعرات کو بھی بیس پیسے فی لیٹر سستا ہوا ۔ ایک دن قبل بھی ڈیزل کی قیمت میں بیس پیسے فی لیٹر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں تقریبا ایک مہینے تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھی ہوئی سطح پر برقرار رہنے کے بعد بدھ اور جمعرات کو ڈیزل کی قیمت میں بیس پیسے فی لیٹر کی کمی آئی ہے لیکن پیٹرول کی قیمت بتیسویں دن بھی بڑھی ہوئی سطح پر برقرار رہی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں ڈیلٹا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی مانگ میں کمی آئی جس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ آئی ہے۔ ہندوستان میں تیل کی قیمتوں کا تعین کا اختیار پرائیویٹ سیکٹر کو دے دیا گیا ہے۔

ٹیگس