Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سو سے زائد ہندوستانی شہریوں کا اغوا

ہندوستانی میڈیا کے مطابق طالبان نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سو سے زائد ہندوستانی شہریوں کو اغوا کرلیا۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی نے کابل ناؤ ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سنیچر کی صبح کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ڈیڑھ سو سے زائد لوگ لوگوں کو اغوا کر لیا گیا۔ رپورٹ کےمطابق اغواشدگان میں زیادہ تر ہندوستانی شہری اور تھوڑے سے افغانی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات ، ایک بجے کے بعد آٹھ منی وین میں سوار ہوکے یہ لوگ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پہنچے تھے کہ طالبان کا ایک دستہ انہیں اپنے ساتھ لے گیا۔ تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نے ان افراد سے پوچھ گچھ کے بعد کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا دیا ہے۔

کابل سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں اب سے چند گھنٹے قبل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف میں فائرنگ کی خبر دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔

ٹیگس