Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 2 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے سری نگر کے آلوچی باغ علاقے میں ایک مختصر مسلح جھڑپ کے دوران دا ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کے اعلیٰ کمانڈر سمیت دو مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دعوی کیا کہ سری نگر میں پیر کی شام ہونے والی ایک مختصر جھڑپ کے دوران لشکر طیبہ / دا ریزسٹنس فرنٹ کے اعلیٰ کمانڈر عباس شیخ اور اس کے دست راست ثاقب منظور کو ہلاک کیا گیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ان دونوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

دوسری جانب سری نگر سے ہمارے نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں میں بھی منگل کو ایک مسلحانہ تصادم میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔

جموں و کشمیر پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سوپور میں مسلح علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی دستوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کا آپریشن شروع کیا ۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں تین عسکریت پسند مارے گئے ۔ اس دوران جموں و کشمیر پولیس کے آ‏ئی جی وجے کمار کا کہنا ہے کہ رواں سال میں بقول ان کے کشمیری عوام  اور مختلف سیکورٹی دستوں کے باہمی تعاون سے سو سے زیادہ عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔

ٹیگس