ہندوستان میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال
Aug ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
ہندوستان میں ری کوری کی شرح کم ہوکر 97.51 فیصد ہوگئی ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار909 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 939 ہو گئی ہے۔ اس دوران 380 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار210 تک پہنچ گئی ہے۔
ہندوستان میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.15 فیصد ہو گئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ری کوری کی شرح 97.51 فیصد ہو گئی ہے۔
اتوار کو ملک میں 31 لاکھ 14 ہزار 696 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 63 کروڑ 43 لاکھ 81 ہزار 358 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔