ہندوستان میں کورونا کے مزید 45 ہزار سے زائد نئے کیسز
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کم ہونے سے صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد رہ گئی ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45 ہزار352 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 29 لاکھ 3 ہزار 289 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 791 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 20 لاکھ 63 ہزار 616 ہو گئی ہے۔
اس دوران 366 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 39 ہزار895 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.22 فیصد ہو گئی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح کم ہو کر 97.45 فیصد اوراموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔
جمعرات کو ہندوستان میں 74 لاکھ 84 ہزار 333 افراد کو ویکسین دی گئی اور اب تک 67 کروڑ 09 لاکھ 59 ہزار 968 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔