Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • عالمی برادری کو افغانستان کی انسانی ضروریات کیلئے اکٹھا ہونا چاہئے: ہندوستان

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کو چاہئیے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو افغانستان کے بارے میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس ملک کی انسانی ضروریات کے جواب میں اکٹھا ہونا چاہئے.

ایس جے شنکر نے کہا کہ طالبان کو افغانستان کی سرزمین کسی بھی طرح کی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر عمل پیرا ہونا چاہئیے اور انسانی ضروریات کے جواب میں عالمی برادری کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امداد فراہم کرنے والوں کو افغانستان تک غیر کسی روک ٹوک کے اور براہ راست رسائی دی جانی چاہیئے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا ایک جامع عمل کی توقع رکھتی ہے جس میں افغان معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا تعاون افغان عوام کے ساتھ اس کی تاریخی دوستی ہے۔

ٹیگس