ہندوستان: ایک دن میں ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
ہندوستان میں 201 دن کے بعد کورونا کے نئے کیس 20 ہزار سے کم ہو گئے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ایک کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ایسا پانچویں مرتبہ ہے جب ایک دن میں ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔
صحت کی مرکزی وزارت نے منگل کو بتایا کہ ملک میں ابھی تک 87.07 کروڑ کووڈ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا وائرس کے 18795 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے جو کہ انفیکشن کے یومیہ معاملات کے لحاظ سے 201 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 37 لاکھ 57 ہزار 481 ہوگئی ہے۔
اسی دوران 26 ہزار 30 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 58 ہزار دو ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 7414 کم ہو کر دو لاکھ 92 ہزار 206 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 179 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اموات کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 47 ہزار 373 ہوگئی ہے۔