Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند

کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی  کی صدر محبوبہ مفتی  نے کہا ہے کہ انہیں بدھ کے روز ایک بار پھر گھر میں نظر بند رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج ترال جانے کا پروگرام بنایا تھا جہاں گذشتہ روز فوج نے مبینہ طور پر ایک گاؤں کی توڑ پھوڑ کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کشمیر کی اصلی تصویر ہے جو یہاں آنے والے معززین کو دکھائی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے کشمیر کے کئی اعلی رہنما نظر بند ہیں اور نظر بندی کے دوران ہی حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کا گزشتہ ماہ انتقال ہوا تھا۔

ٹیگس