ہندوستان: کورونا کیسز میں ایک بار پھراضافہ
Sep ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ ٹیکے لگا ئےگئے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23 ہزار529 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 37 لاکھ 99 ہزار 880 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا مزید 28 ہزار718 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ 14 ہزار 898 ہو گئی ہے وہیں مزید 311 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 48 ہزار62 ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 لاکھ 34 ہزار 306 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 88 کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار 578 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔