ہندوستان میں کورونا ویکسینیشن کی مہم عروج پر
ہندوستان میں کورونا ویکسینیشن کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور ہفتہ کو اس کے 90 کروڑ کی تعداد عبور کرنے کا امکان ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 لاکھ 33 ہزار 838 ویکسین دی گئیں۔ یومیہ اوسطا 60 لاکھ ویکسین دی جا رہی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ آج صبح 7 بجے تک کل 89 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 554 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 455 مریض انفیکشن سے پاک ہو ئے۔ اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 68 ہزار 599 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 97.86 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 354 نئے کووڈ کیس سامنے آئے ہیں۔
اس وقت اس ملک میں 2 لاکھ 73 ہزار889 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یہ ملک میں کل متاثرہ کیسز کا 0.81 فیصد ہے۔جبکہ اس ملک میں کل 57 کروڑ 19 لاکھ 94 ہزار 990 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔