Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • لکھیم پور واقعہ کا اصل ملزم آشیش مشرا گرفتار، پولیس: ملزم نے گمراہ کن بیان دیا

لکھیم پور واقعے کے بعد گرفتار کئے گئے مرکزی وزیر کے ملزم بیٹے آشیش مشرا کو یوپی پولیس کے سامنے پیش کیا گیا۔

پولیس ذرا‏ئع کے مطابق، آشیش مشرا نے تحقیق کے دوران تعاون نہیں کیا اور سوالات کے واضح جواب نہیں دیئے۔ انہوں نے جو باتیں بتائیں وہ ثبوتوں کے برخلاف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، آشیش مشرا نے کہا کہ جس دن لکھیم پور کھیری میں کسانوں پر کار چڑھنے کا واقعہ ہوا اس وقت وہ وہاں موجود نہیں تھے، بلکہ واقعے کے وقت 4-5 کیلومیٹر کے فاصلہ پر کشتی کا مقابلہ دیکھنے گئے تھے، جبکہ انکے موبائیل لوکیشن سے انکی باتوں کا جھوٹ ظاہر ہوتا ہے۔

آشیش مشرا موبائل ٹاور لوکیشن کے مطابق، واقعے کے وقت، مو‏قعہ واردات کے آس پاس موجود تھے۔

اسکے علاوہ آشیش مشرا کا بیان اسلئے بھی گمراہ کرنے والا لگتا ہے کیونکہ انکے ساتھیوں نے کسانوں کے خلاف درج کرائی گئی شکایت میں آشیش مشرا کے ڈرائیور کے مارے جانے کا ذکر کیا تھا جو مو‍قعہ واردات پر موجود تھا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا تھا کہ جب مہندرا تھار کسانوں کو کچلتے ہوئے نکلی تو اسے ڈرائیور ہری اوم چلا رہا تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت تھار مہندرا کو سفید شرٹ یا کرتا پہنے شخص چلا رہا تھا۔ ہری اوم کی لاش کو جب اسپتال لایا گیا تب اس کی لاش پیلی شرٹ میں تھی۔

ذرائع کے مطابق، آشیش مشرا کے تین بیان، ثبوتوں کے خلاف تھے جسکی وجہہ سے ایس آئی ٹی نے انہیں گرفتار کر لیا۔

 

ٹیگس