ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں قتل اور تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ کم سے کم سات سو افراد کو حراست میں لیا جا چکا جن میں سے زیادہ تر کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
تازہ گرفتاریاں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مشکوک حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے بعد عمل میں آئی ہیں جن کی ہند نواز رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ہند مخالف رہنماؤں نے بھی مذمت کی ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کم سے کم سات افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جن میں اسکول کے اساتذہ اور ٹیچر بھی شامل ہیں قتل ان کے واقعات کے بعد رواں سال کے دوران فائرنگ کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ہے ۔ مرنے والوں میں اکیس مسلمان شہری ہیں جبکہ باقی کا تعلق سکھ اور ہندو برادری سے بتایا جاتا ہے۔ہندوستانی حکام نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ذیلی علیحدگی پسند گروہ کو ان واقعات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔