Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں پولیس نے پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں شروع ہونے والی معرکہ آرائی بدستور جاری ہے اور پولیس نے پانچ مسلح عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے- کشمیر زون پولیس نے منگل کو اس معرکہ آرائی کے بارے میں ایک ٹویٹ میں لکھا کہ شوپیاں میں کالعدم لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے تین مسلح جنگجو مارے گئے ہیں۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے-

شوپیاں میں یہ انکاؤنٹر ایک ایسے وقت ہوا ہے جب پچھلے چند روز کے دوران جموں کشمیر میں قتل اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو جموں کے ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں نے پانچ ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے - اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کا ساتھ دینے کے شبہے میں پچھلے چند روزسے اب تک بارہ سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ٹیگس