Oct ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • بی جے پی حکومت کسانوں کو ڈرا دھمکا کر ان کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے: کانگریس رہنما

ہندوستان میں حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے ریاست اتر پردیش کی حکومت پر کسانوں کے ساتھ ظلم کا الزام لگایا ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری اور ریاست یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ریاست کی بی جے پی حکومت دھان کی فصل نہیں خرید رہی اور اس طرح کسانوں کو بھاری نقصان پر دھان بیچنے پر مجبور کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یوپی حکومت کسانوں کے ساتھ انصاف سے پیش آنے کے بجائے، انہیں ڈرا رہی ہے اور قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی دھمکی دے رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ، کسانوں کو  ڈرا  رہی ہے، این ایس اے لگانے کی دھمکی دے رہی ہے لیکن ایم ایس پی یعنی فصل کی کمترین قیمت دینے پر تیار نہیں ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ریاست یوپی کے کئی اضلاع میں کسان ، نو سو سے ایک ہزار روپے فی کوئنٹل کے نقصان پر دھان بیچنے پر مجبور ہیں جو سراسر نا انصافی ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایم ایس پی کسانوں کا حق ہے جو نہ دے کر ان پر ظلم کیا جارہا ہے۔

ٹیگس