ہندوستان ؛ کانگریس پارٹی کی حکومت پر سخت تنقید ، مذہب کے نام پر سیاست کا الزام
کانگریس کے سینئر ترجمان پون کھیڑا نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر مذہب کے نام پر سیاست کا الزام لگایا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: نئی دہلی میں کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران پارٹی کے سینئر ترجمان پون کھیڑا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بارہ برس سے اقتدار میں ہیں اور جن لوگوں کی مدد سے وہ اقتدار تک پہنچے، آج انہی کے ساتھ بدسلوکی ہو رہی ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پون کھیڑا کے مطابق اقتدار میں آنے سے پہلے نریندر مودی نے خود کو ہندوؤں کا مسیحا قرار دیا اور مسلمانوں کے خلاف سخت زبان استعمال کی، جس کے سہارے 12 برس تک سیاست کی گئی اور اب عملی طور پر اس سیاست میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں رہی۔
پون کھیڑا نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان کالج میں پڑھتا ہے تو کالج بند کرا دیا جاتا ہے اور اگر اسکول کھلتا ہے تو اسے بھی بند کر دیا جاتا ہے۔
ان کے مطابق یہ طرزِ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت جس تھالی میں بیٹھتی ہے، اسی میں چھید کرتی ہے۔