ہندوستان میں شدید بارشوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت
Oct ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
شمالی ہندوستان میں شدید بارشوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔
ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق شمالی ریاست اترا کھنڈ کے نینی تال اور الموڑہ اضلاع میں تین دن سے جاری شدید بارش کے نتیجے میں انتس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان نینی تال میں ہوا ہے جہاں شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں پچیس افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اطلاعات ہیں کہ نینی تال کے ایک گاؤں میں نو مزدور زندہ دفن ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں سے سڑکیں بند ہوگئیں اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس ، ایس ڈی آر ایف اور نیشنل ڈیزارسٹر رسپانس فورس ایں ڈی آر ایف کی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کے لئے دشواریوں کا سامنا ہے۔