Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • حکومت ہندوستان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کی کشمیر پالیسی کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اب کشمیر میں بچوں اور خواتین پر بھی شک کیا جارہا ہے۔ انھوں نے اس صورتحال کو مرکز کی، بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں دسیوں سال پیچھے چلے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی نے مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ انھوں نے کشمیر میں بی جے پی کے تعاون سے حکومت بنائی تھی۔
محبوبہ مفتی نے یہ بیان، اس تصویر کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد دیا ہے جس میں سی آر پی ایف کی ایک خاتون اہلکار کو، ایک نو دس سالہ بچی کے بیگ کی تلاشی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

ٹیگس