Oct ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • دفعہ تین سو ستر کے خاتمے کے بعد وادی کے حالات بدتر ہوئے ہیں: غلام نبی آزاد

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ جموں کشمیر سے دفعہ تین سو ستر ختم کئے جانے کے بعد سے یہاں کے حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ جموں کشمیر کے موقع پر سینیئر کانگریسی رہنما اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے امت شاہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ تین آرٹیکل سو ستر ہٹنے کے بعد سے کشمیر میں ترقی کا دور شروع ہوا ہے، کہا کہ جموں کشمیر کے حالات اگست دوہزار انیس سے پہلے بہتر تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب جموں کشمیر کو مرکز کے زیرانتظام نہیں لایا گیا تھا اس وقت حالات آج کے مقابلے میں بہتر تھے اور اب تو حالات بدتر ہوگئے ہیں-

غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہم سے کہا گیا تھا کہ جموں کشمیر کے حالات بدل جائیں گے لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وزرائے اعلی کا دور تھا اس وقت حالات اچھے تھے اور مرکزی حکومت جموں کشمیر کے انتظام کو نہیں چلا پا رہی ہے اس لئے اب اسے دوبارہ مکمل ریاست کا درجہ واپس لوٹایا جائے۔

ٹیگس