ہندوستان میں اگنی فائیو میزائل کا کامیاب تجربہ
Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈز حمل کرنے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا کامیاب تجربہ کیا ہے
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایٹمی وار ہیڈز حمل کرنے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا تجربہ بدھ کی رات مشرقی ہندوستان کے صوبہ اڑیشا کے ساحلوں پر اے پی جے عبدالکلام جزیرے میں کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ہندوستان کی اعلانیہ پالیسی کے مطابق اس میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان جو جنوبی ایشیا میں روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں گاہے بہ گاہے ایٹمی وارہیڈز حمل کرنے کی صلاحیت کے حامل میزائلوں کا تجربہ انجام دیتے رہتے ہیں۔