Nov ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • مرنا قبول لیکن بی جے پی سے خفیہ سمجھوتہ نا منظور: پرینکا گاندھی

کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتے کے الزامات کو پرینکا گاندھی نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چمپا دیوی پارک میں پارٹی کے انتخابی مہم کے تحت منعقد پرتگیہ ریلی سے خطاب میں میڈیا رپورٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ یہ الزام  لگا رہے ہیں کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہوا ہے۔ مجھے مرنا منظور ہے لیکن بی جے پی کے ساتھ کبھی بھی سمجھوتا نہیں کرسکتی۔

انہوں نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ان کے گرو گورکچھ ناتھ کی تعلیمات اور نظریات کے مخالف کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی حکومت ترقی کے جو دعوے کررہی ہے وہ ترقی زمین پر نظر نہیں آرہی ہے۔ اس کے برخلاف بحران کی گھڑی میں غریبوں، کسانوں اور خواتین کی مدد کرنے کے بجائے یہ حکوت منھ موڑ لیتی ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ کانگریس گذشتہ دو سالوں سے سرگرمی کے ساتھ متاثرین اور محروم لوگوں کے آنسو پوچھ رہی ہے۔ بی جے پی حکومت میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی 70سالوں کی محنت کے پھل کو بی جے پی نے سات سالوں میں گنوا دیا۔

ٹیگس