ہندوستان میں کورونا سے ہلاکتوں میں ایک بار پھراضافہ
ہندوستان میں کورونا سے ہلاکتوں میں ایک بار پھراضافہ ہورہا ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 10 ہزار853 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 12 ہزار 432 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 37 لاکھ 49 ہزار 900 ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 14 لاکھ 4 ہزار845 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 526 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 791 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد پہنچ چکی ہے۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے کم ہوتے کیسز کے درمیان صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.24 فیصد ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد پر آ گئی ہے۔
دریں اثناء ہفتہ کو اس ملک میں 28 لاکھ 40 ہزار 174 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 8 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 365 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔