Nov ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ڈیجیٹل کرنسی کی تشہیر پر پابندی

حکومت ہندوستان ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈے کی بنا پر اس کی تشہیرات پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی حکومت، ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں کمپنیوں کے اس پروپیگنڈے پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے کہ یہ کمپنیاں سرمایہ کاروں کو بڑا منافع دیں گی۔

حال ہی میں ہندوستان کے کئی بالیوڈ ستاروں نے ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں ایڈ شروع کئے ہیں۔

حکومت ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے ای‍ڈ میں ضمانت سے متعلق کسی قسم کی کوئی شفافیت نہیں پائی جاتی جس کی بنا پر سرمایہ کاروں کو خاصا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان، ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں محتاط قدم اٹھانے اور کرنسی کے اس سسٹم پر مکمل نظر رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس