ہندوستان: کورونا سے مزید 500 افراد ہلاک
Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے ایک مرتبہ پھر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
جمعرات کی صبح ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے تقریباً 500 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 69 ہزار724 ہو گئی اور ساتھ ہی ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 9 ہزار 765 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر3 کروڑ 46 لاکھ 6 ہزار 541 ہو گئی ہے۔
بدھ کی رات تک 8 ہزار 548 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ 37 ہزار 54 ہو گئی ہے۔