ایک گیند باز نے ہندوستان کی پوری ٹیم کو آؤٹ کردیا
ممبئی میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لیند کے گیند باز اعجاز پٹیل نے ہندوستان کی پوری ٹیم کو آؤٹ کردیا۔
ممبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز اعجاز پٹیل نے ایک سو انیس رن دے کر ہندوستان کے دس بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا۔ اعجاز پیٹیل پہلی اننگ میں ہندوستان کی پوری ٹیم کو آؤٹ کرکے ایک اننگ میں دس وکٹ لینے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
اس سے پہلے انگلینڈ کے جم لیکر نے انیس سو چھپن میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو ایک اننگ میں آؤٹ کیا تھا۔ ان کے بعد انیس سو ننانوے میں ہندوستان اور پاکستان کے ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی گیندباز انل کمبلے نے ایک اننگ میں پاکستان کے دس وکٹ لئے تھے۔
اب بائیس سال بعد اعجاز پٹیل نے ممبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں ہندوستان کی پوری ٹیم کو آؤٹ کرکے ایک اننگ میں دس وکٹ لینے والے دنیا کے تیسرے گیندباز بن گئے ہیں۔
ممبئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کی پوری ٹیم تین سو پچیس رن بناکے آؤٹ ہوگئی ہے اور نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ شروع کردی ہے ۔