Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں فوج اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کی خبر ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح علیحدگی پسندوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ کشمیر پولیس نے بتایا ہے کہ پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں مسلح علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی دستے نے بدھ کو علیٰ الصبح جونہی گاؤں کو محاصرے میں لیا تو وہاں پر موجود جنگجوﺅں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

کشمیر پولیس کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور پھر کئی منٹ تک شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ پولیس کے ایک سینئیر عہدیدار نے بتایاہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ٹیگس