Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • کسان تنظیموں نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کرلیا

ہندوستان میں کسان تنظیموں نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کرلیا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو سنیکت کسان مورچہ کی میٹنگ میں مرکزی حکومت کے مسودے کا جائزہ لیا گیا ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسان تنظیموں نے متفقہ طور پر حکومت کے مجوزہ مسودے سے اتفاق کرلیا ہے۔ کسان تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ اب انہیں حکومت کے لیٹر ہیڈ پر دستخط کے ساتھ حکومت کے سرکاری خط کا انتظار ہے۔سنیکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ دہلی کی سنگھو سرحد پر جمعرات کو کسان تنظیموں کی دوبارہ میٹنگ ہوگی۔

بتایا جارہا ہے کہ کسان تنظیموں کے جمعرات کے اجلاس میں تحریک ختم کئے جانے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان کے کسان نومبر دو ہزار بیس سے نئے زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہیں ۔ اگرچہ حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے ہی دن تینوں متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کا بل پاس کروا لیا تھا لیکن کسانوں نے اعلان کیا تھا کہ جب تک ان کے سارے مطالبات تسلیم نہیں کرلئے جاتے ان کا دھرنا جاری رہے گا۔

ٹیگس