Dec ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک تصادم میں ایک مسلح علیحدگی پسند کے مارے جانے کی خبر ہے۔

ہمارے نمائندے نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان یہ جھڑپ ضلع پونچھ کے سرنکوٹ جنگل کے علاقے میں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا ۔ آخری اطلاع ملنے تک تصادم جاری تھا۔
دوسری طرف سری نگر کے علاقے زیون پنتھ چوک میں عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد اس حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ سری نگر کے زیون نامی علاقے میں پیر کی شام مسلح علیحدگی پسندوں نے پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کردیا تھا جس میں چودہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ ان میں سے دو پولیس اہلکار پیر کی رات ہی زخموں کی شدت کے باعث ہلاک ہوگئے تھے اور تیسرا منگل کی صبح دم توڑ گیا۔
ادھر پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں نیشنل کانفرنس کے رکن حسنین مسعودی نے جموں و کشمیر میں بدامنی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ، اس مسئلے پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس