Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کا اجلاس

ہندوستان اور وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں نے افغانستان کے مسائل کے حل کے لئے مربوط اور متحدہ موقف کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے بارے میں ہندوستان اور وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں، قازقستان، ترکمانستان، ازبکستان، کرغیزستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کے دوسرے دن کے اجلاس میں، افغانستان کے بارے میں مربوط اور متحدہ موقف کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
یاد رہے کہ افغانستان کے بارے میں ہندوستان اور وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کا تین روزہ اجلاس سنیچرسے نئی دہلی میں جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوسرے دن کے اجلاس میں کہ جو ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی صدارت میں منعقد ہوا، افغانستان میں دہشت گردی کے خطرے کو روکنے اور افغان عوام تک امداد پہنچانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس اجلاس میں ہندوستان اور وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے وزرائے خارجہ نے باہمی روابط اور تعاون کو بڑھانے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا اور کنکٹی ویٹی کی بنیاد پر باہمی تعلقات اور تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا اعلان کیا ۔

ٹیگس