ہندوستان میں کورونا کا زور، وزیر اعلی دہلی بھی مبتلا ہو گئے
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کی صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99 لاکھ 27 ہزار 797 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ایک ارب 46 کروڑ 70 لاکھ 18 ہزار 464 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 37 ہزار379 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 49 لاکھ 60 ہزار 261 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.49 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 3.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 54 ہزار 302 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 68 کروڑ 24 لاکھ 28 ہزار 595 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
اروند کجریوال نے آج ٹویٹ کیا کہ میری کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت ہے اور وائرس کی ہلکی علامات ہیں. گھر میں خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔ جو لوگ پچھلے کچھ دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں تھے وہ خود کو الگ تھلگ رکھیں اور اپنا ٹیسٹ کرائیں۔