Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم، 3 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے زلوا کرالہ پورہ چاڈورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں 3 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دعوی کیا ہے کہ ضلع بڈگام کے زلوا کرالہ پورہ چاڈورہ علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران جیش محمد کے 3 عسکریت پسند مارے گئے۔

 پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ عسکریت پسند جنوبی ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں چھپے ہوئے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی درمیانی شب کو مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور کارروائی شروع کی جس کے دوران 3 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔

ہندوستان کی سکیورٹی فورسز نے عوامی احتجاج کے خوف سے اس علاقے میں سکیورٹی سخت کردی ہے۔

واضح رہے کہ نئے عیسوی سال 2022 کی پہلی تاریخ یعنی یکم جنوری سے 7 جنوری تک ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں اب تک 16 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس