ہندوستانی وزیر خارجہ کورونا میں مبتلا، ایک دن میں 57 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کوبتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 164 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2 لاکھ 51 ہزار 209 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.18 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 15.18 فیصد تک ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3 لاکھ 47 ہزار 443 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 لوگ کووڈ سے نجات پا چکے ہیں۔
دوسری جانب ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
ایس جے شنکر نےکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔
میڈیا نے مزید بتایا کہ ہندوستانی وزیرخارجہ کے ساتھ گزشتہ چند دنوں کے دوران رابطے میں رہنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔