Jan ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے افغانستان کے لئے طبی امداد بھیجی

حکومت ہندوستان نے افغانستان کے عوام کی مدد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تین ٹن دوائیں کابل بھیجی ہیں۔

افغانستان کی شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ تین ٹن دوائیں کابل کے اندراگاندھی اسپتال کو دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغان عوام کے ساتھ خاص تعلقات اور انسان دوستانہ امداد دیتے رہنے کا پابند ہے۔

اس سے قبل بھی ہندوستان نے میڈیکل امدادی سامانوں کی تین کھیپ افغانستان روانہ کی تھیں جن میں کورونا ویکسین کے پانچ لاکھ ڈوز اور لازمی دوائیں موجود تھیں۔

ہندوستان اسی ہفتے پاکستان کے راستے پچاس ہزار ٹن گندم بھی افغانستان کے لئے بطور امداد روانہ کرنے والا ہے۔

ٹیگس