نئی دہلی میں افغانستان کے سفارتخانے کی سرگرمیاں ٹھپ پڑگئیں
افغانستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں افغانستان کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہےکہ خراب صورتحال کی بنا پر اس ملک میں اپنی تمام سرگرمیوں کو روک رہا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی میں افغانستان کے سفارتخانے کے بیان میں کہا گيا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت ہندوستان کی جانب سے حمایت نہ کئے جانے کے سبب لیا گیا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں افغان سفارت خانے نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہندوستان کی وزارت خارجہ کو متعدد سفارتی نوٹ بھیجے ہیں لیکن ان درخواستوں میں سے کسی بھی درخواست پر توجہ نہیں دی گئی جن میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے اور دیگر دو طرفہ معاہدے شامل ہیں۔
دہلی میں افغان سفیر فرید ماموندزی نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ اس ملک میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کا کابل کے ساتھ کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے۔ تاہم اس نے ہندوستان میں افغان شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔