Feb ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • افغانستان کے لئے گندم کی ترسیل پر ہندوستان و پاکستان کے مذاکرات کامیاب

پاکستان کے راستے گندم اور دواؤں کی ترسیل کے معاملے پر نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات حتمی نتیجے پر پہنچ گئے ہیں اور یہ سلسلہ بائیس فروری سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق ہندوستان، افغانستان کے عوام کے لیے پچاس ہزار ٹن گندم ارسال کرے گا۔ ہندوستانی ٹرکوں کے ذریعے گندم کی پاکستان کے راستے منتقلی کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے تھے جن پر پچھلے تین ماہ سے بات چیت جاری تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ ہندوستان نے ساٹھ افغان ٹرکوں اور ٹرک ڈرائیوں کی ایک فہرست پاکستان کے حوالے کر دی ہے جو ہندوستان سے گندم لیکر افغانستان جائیں گے۔ ہندوستان سے لائے جانے والے گندم اور دوائیں، افغانستان کے شہر جلال آباد میں عالمی غذائی پروگرام کے حوالے کی جائیں گی۔

طالبان نے ہندوستان سے براستہ پاکستان گندم کی منتقلی کے پروگرام کا پہلے ہی خیر مقدم کیا ہے۔ افغانستان پر طالبان کے تسلط کے بعد سے، اس ملک میں غربت اور بے روزگاری کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ اقوام متحدہ نے افغانستان میں انسانی المیہ کی بابت خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس