Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • کشمیر؛ ہندوستانی فوجیوں اور مسلح عسکریت پسندوں میں تصادم، تین ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک عسکریت پسند کے بھی ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے جین پورا علاقے میں فوج اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان ایک تصادم میں دو ہندوستانی فوجی اور ایک مسلح عسکریت پسند مارا گیا ہے- ہلاک ہونے والے دونوں ہندوستانی فوجیوں کا تعلق نیشنل رائفل آر آر سے بتایا گیا ہے-

شوپیاں کے جین پورا میں مسلح عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے سنیچر کی صبح علاقے کا محاصرہ کر لیا- محاصرے میں آنے کے بعد عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس میں دو ہندوستانی فوجی مارے گئے- حکام کا کہنا ہے کہ تصادم کافی دیرتک جاری رہا ہے جس میں ایک مسلح عسکریت پسند بھی مارا گیا ہے۔

کشمیر کا جنوبی ضلع شوپیاں انتہائی حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے جہاں سے سیکورٹی فورسز اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان اکثر و بیشتر تصادم اور معرکہ آرائی کی خبریں آتی ہیں- حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور مسلح عسکریت پسندوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ٹیگس