Feb ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ

اترپردیش میں تیسرے مرحلےکے تحت 16اضلاع کی 59 سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح 11بجے تک 21.18 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 16 اضلاع کی 59 سیٹوں پر اتوار کی صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ اس مرحلے میں شام 6 بجے تک ہونے والی پولنگ میں 2.16 کروڑ ووٹر 627 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں برج خطہ کے پانچ اضلاع، فیروز آباد کے 19، ہاتھرس، مین پوری، ایٹہ اور کاس گنج، کانپور، کانپور دیہات، اوریا، فرخ آباد، قنوج اور اودھ علاقے کے اٹاوہ اضلاع کی 27 اور بندیل کھنڈ کے پانچ اضلاع جھانسی، جالون، للت پور، مہوبہ اور ہمیر پور کی 13 سیٹوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ اس مرحلے میں 15,557 پولنگ اسٹیشنوں میں 25,794 بوتھ سنیٹروں پر پولنگ ہو رہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تیسرے مرحلےکے تحت 16اضلاع کی 59 سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح 11بجے تک  21.18 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔

ٹیگس