ہندوستان: کورونا سے مزید 235 ہلاکتیں
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔
منگل کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 235 ہلاکتیں ہوئیں۔ تاہم اس کے باوجود اس ملک میں کورونا کی صورتحال میں اب مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیزکورونا وائرس کے 13 ہزار 405 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر ایک لاکھ 81 ہزار 75 رہ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 35 لاکھ 50 ہزار 868 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 175 کروڑ 83 لاکھ 27 ہزار 441 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 10 لاکھ 84 ہزار 247 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب یہ تعداد 76 کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار 580
ہوچکی ہے۔