Feb ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستانی ریاست منی پور میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ

ہندوستان کی ریاست منی پور میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔

 ہندوستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق، ریاست منی پور میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ پیر کوپرامن طریقے سے شروع ہوئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

 ہندوستانی حکام نےبتایا کہ پہلے مرحلے کی پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ منی پور میں اسمبلی کی کل 60 نشستیں ہیں اور آج شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں اڑتیس سیٹوں پر پولنگ ہوئی۔

پہلے مرحلے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور نائب وزیر اعلیٰ اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔

ریاست کے تقریباً 80 فیصد وادی اور 20 فیصد پہاڑی علاقوں میں آج ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں ریاست کے1730 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ اس مرحلے میں 173 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، جن میں 15 خواتین ہیں۔

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے بڑے پیمانے پر ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔  

 

 

ٹیگس