Mar ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • سرحدی تنازعہ پر ہندوستان-چین کے مابین آج پندرہویں دور کے مذاکرات

ہندوستان-چین کے مابین سرحدی تنازعہ پر آج دونوں ملکوں کے مابین پندرہویں دور کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

دفاعی سسٹم کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ یہ مذاکرات چوشول-مولڈو سرحد پر ہندوستان کے اندر منعقد ہونگے۔

یہ کور کمانڈر کی سطح کے مذاکرات ہیں جس کا مقصد مشرقی لداخ میں تنازعہ کو حل کرنا ہے۔ لفٹیننٹ جنرل آنندیا سین گپتا ہندوستانی وفد کی سربراہی کریں گے جو لداخ میں ایل اے سی کے لئے ذمہ دار چودہویں کور کے کمانڈر ہیں۔ انہیں چودہوے دور کے مذاکرات سے کچھ دن پہلے کور کمانڈر منصوب کیا گیا، حالانکہ وہ اکتوبر میں ہونے والے مذاکرات میں بھی ہندوستانی وفد کا حصہ تھے۔

دفا‏عی ذریعے کا کہنا ہے کہ فریقین ٹکراو کے علاقوں میں توازن برقرار کرنے کی کوشش کریں گے، فریقین کی طرف سے آپس میں قابل قبول حل نکالنے پر مبنی حالیہ بیانات ہمت افزا ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور چین کے خطے میں 50 ہزار سے زائد فوجیوں کے علاوہ ایئر اسلحے، توپخانے، ٹینکس اور ڈیفنس سسٹم بھی تعینات ہیں۔ مئی میں دونوں ملکوں کے مابین تنازعہ کو دو سال ہو جائیں گے۔

 

 

ٹیگس