ہندوستان میں کورونا کی صورت حال
ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا کے کیسز میں مسلسل کمی کے درمیان گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار پانچ سو انتالیس نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ اس دوران ساٹھ مریضوں کی موت واقع ہوئی۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کواعلان کیا ہے کہ آج صبح سات بجے تک ایک سو اسّی کروڑ اسّی لاکھ چوبیس ہزار ایک سو سینتالیس افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکےہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو ہزار پانچ سو انتالیس نئے مریض سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی اس ملک میں روزانہ انفیکشن کی شرح صفر اعشاریہ تین پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی مدت میں چار ہزار چار سو اکانوے لوگ شفایاب ہوئے اس طرح اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ چوبیس لاکھ چوّن ہزار پانچ سو چھیالیس لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح اٹھانوے اعشاریہ سات تین فیصد ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہندوستان میں سات لاکھ سترہ ہزار تین سو تیس کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ اس ملک میں اب تک کل اٹھہتر کروڑ بارہ لاکھ چوبیس ہزار تین سو چار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ساٹھ مریضوں کی موت ہوئی ہے اور شرح اموات ایک اعشاریہ دو صفر فیصد تک پہنچ گئی۔