Apr ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کا ہندوستان کو روس کے ساتھ روپے یا روبل میں تجارت پر انتباہ

امریکہ نے ہندوستان کو روس کے ساتھ روپے یا روبل میں تجارت کے نتائج کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

ہندوستان کے روزنامے دی ہندو آن لائن کے مطابق امریکہ کے قومی سلامتی کے نائب مشیر دلیپ سنگھ نے ہندوستان کے سرکاری دورے میں کہا ہے کہ ہندوستان سمیت جو بھی ملک روس کے ساتھ روبل یا اپنی کرنسی میں تجارت کرے گا یا کوئی ایسا طریقہ اپنائے گا جس سے روس مخالف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہو، اس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔

مسٹر دلیپ سنگھ نے ہندوستان کو یہ سخت انتباہ روسی وزیر خارجہ کے دورہ ہندوستان کے موقع پر دیا ہے۔ وہ سرگئی لاؤروف کی آمد سے چند گھنٹے پہلے تک نئی دہلی میں موجود تھے۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے نائب سربراہ مسٹر دلیپ سنگھ نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور حلیفوں سے چاہتا ہے کہ وہ ایسا طریقہ کار نہ اپنائیں جس سے روسی کرنسی روبل کی تقویت ہو اور ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام کمزور ہو۔

ٹیگس