ہندوستان اور آسٹریلیا کے تجارتی تعلقات میں توسیع
Apr ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
آسٹریلیا کے سرمایہ کاری کے وزیر ڈین ٹیہان نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے انڈس یونیٹی ایکتا پر دستخط کئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے سے پانچ سال میں دو طرفہ تجارت پینتالیس سے پچاس ارب امریکی ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے جو اس وقت ستائیس ارب امریکی ڈالر ہے۔ اس معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک بہت کم وقت میں اس معاہدے پر پہنچے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے بات چیت میں شامل دونوں ممالک کے وزراء اور عہدیداروں کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اس معاہدے سے بہت خوش ہیں۔