Apr ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت کے رویّے پر کڑی تنقید

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر نے کہا ہے کہ حکومت ہندوستان کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے سلسلے میں جان بوجھ کر غلط پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت ہندوستان کا یہ پروپیگنڈہ سراسر غلط ہے کہ کشمیری مین اسٹریم اور مسلمان ، پنڈتوں کی کشمیر سے ہجرت کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے، ہندوستانی حکومت نہیں چاہتی کی یہ من گھڑت بیانیہ بے نقاب ہو۔

کشمیر کی سابق وزیر اعلی نے آج منگل کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں شوپیاں کے حرمین میں اس کشمیری پنڈت کے گھر جانے سے روکنے کے لئے گھر میں نظر بند کردیا گیا جس پر حملہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شوپیاں میں رواں ماہ کی چار تاریخ کو کچھ بندوق برداروں نے ایک کشمیری پنڈت کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں وہ زخمی ہو گیا تھا۔

ٹیگس