Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی سپریم کورٹ کا دہلی پولیس کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار

ہندوستانی سپریم کورٹ نے دھرم سنسد معاملے میں دہلی پولیس کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ نے دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز تقریریں کئے جانے کے معاملے میں دہلی پولیس کے بیان کو غیر اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق عدالت عظمی نے اس معاملے میں از سر نو حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دہلی پولیس نے اس معاملے میں ایک حلف نامہ جمع کرایا تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دھرم سنسد میں اشتعال انگیزی یا کسی کے خلاف نفرت انگیز باتیں نہیں کی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی دھرم سنسد کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ دھرم سنسد پر پابندی لگائی جائے کیونکہ اس کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت پھیلائی جارہی ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ دہلی دھرم سنسد میں بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کرکے ملک کی فرقہ وارانہ یک جہتی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے پہلے ہری دوار دھرم سنسد میں کھل کر مسلمانوں کی نسل کشی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ جس پر چند افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ٹیگس