ہندوستان میں بجلی کا بحران
ہندوستان میں بجلی کے بحران کے نتیجے میں محکمہ ریلوے نے بیالیس ٹرینیں منسوخ کردیں۔
ہندوستان کے سرکاری خبر رساں ادارے یو این آئی کے مطابق ملک میں کوئلے کی قلت کے نتیجے میں بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس درمیان ریلوے کے محکمے نے بیالیس، میل، ایکسپریس اور پسنجر ٹرینوں کو منسوخ کرکے کوئلہ سپلائی کرنے والی مال گاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے محکمہ ریلوے کی وزارت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی اور وسطی ریلویز کی بائیس، میل اور ایکسپریس نیز بارہ پسنجر ٹرینوں کو اور شمالی ریلویز کی چار، میل اور ایکسپریس اور چار پسنجر ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ایسٹ سینٹرل ریلویز نے، میل اور ایکسپریس ٹرینوں کی، تین سو تینتالیس اور پسنجر ٹرینوں کے تین سو ستر مسافریں منسوخ کی ہیں ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے اور شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے ۔