انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینس کی پہلی جیت
ٹوینٹی-20 کرکٹ کی انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل میں سنیچرکی رات ممبئی انڈینس نے اپنی پہلی جیت درج کرائی۔
ممبئی میں جاری آئی پی ایل میں پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈین نے لگاتار 8 شکستوں کے بعد سنیچر کی رات راجستھان رائلس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر انڈین پریمیئرلیگ کے رواں سیزن میں پہلی جیت حاصل کی۔
راجستھان رائلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، مقررہ 20 اوور میں چھے وکٹ کے نقصان پر 158 بنائے۔ راجستھان رائلس کی طرف سے سب سے زیادہ 67 رن جوس بٹلر نے اسکورکئے ۔
جوابی بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے 19 اوور اور 2 بال میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکسٹھ رن بناکے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پہلی فتح حاصل کی ۔
ممبئی انڈینس کی طرف سے سب سے زیادہ 51 رن سوریہ کمار یادو نے، ان کے بعد تلک ورما نے 35 اور ایشان کشن نے29 رن بنائے ۔
اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی کو آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں پہلی بار2 پوائنٹس ملے۔