May ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • گرمی سے بچاؤ کے لئے نئی دہلی کے رکشہ ڈرائیور کا انوکھا اقدام

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ایک رکشہ ڈرائیور نے مسافروں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لئے اپنے رکشے کی چھت پر پودے اگالئے۔

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے اڑتالیس سالہ رکشہ ڈرائیور مہندرا کمار نے مسافروں کو گرمی کے اس موسم میں ٹھنڈک اور راحت پہنچانے کیلئے رکشے کی چھت پر مختلف قسم کے تازہ پودے اگالیے۔
مہندرا کمار کا کہنا ہے کہ دہلی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی یہ پودے رکشے کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔
انہوں نے مسافروں کی سہولت کیلئے رکشے کے اندر دو چھوٹے کولر اور پنکھے بھی لگائے ہیں۔
یہ منفرد رکشہ، دہلی کی سڑکوں پر عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور شہری اس میں سوار ہوکر تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں۔

ٹیگس