کشمیر میں تصادم ، 2 عسکریت پسند جاں بحق
May ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
ہلگام میں عسکریت پسندوں کے خلاف ہندوستان کی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے کے سری چند ٹاپ جنگل میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے دعوی کیا کہ جمعے کے روز حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عسکریت پسند پہلگام کے جنگلی علاقے سری چند ٹاپ میں چھپے بیٹھے ہیں توپولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔ جس کے بعد عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔